پی او کے ہمارا ہے اور ہمیشہ رہے گا ، ہم اسے لے کر رہیں گے: امت شاہ

تاثیر،۲۴       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ (بہار) ، 24 مئی:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ کانگریس اور لالو یادو ہمیں ڈراتے ہیں کہ پاکستان کے پاس بڑا بم ہے۔ میں لالو یادو اینڈ کمپنی کو بتانے ا?یا ہوں کہ ہم بی جے پی سے ہیں۔ ہم پاکستان کے ایٹمی بم سے نہیں ڈرتے۔ یہاں میں کہہ رہا ہوں کہ پی او کے ہمارا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ ہم اسے لیکر رہیں گے۔
امت شاہ جمعہ کے روز بہار کے بھوجپور ضلع کی ا?رہ پارلیمانی سیٹ سے بی جے پی امیدوار راج کمار سنگھ کے حق میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس والوں نے دفعہ 370 کو محفوظ رکھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا۔ مودی نے اس ملک سے نکسل ازم کا بھی خاتمہ کیا۔ جھارکھنڈ ، بہار ، اڈیشہ ، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ مکمل طور پر نکسل ازم سے ا?زاد ہیں۔ اگر آپ مودی حکومت بناتے ہیں تو ہم چھتیس گڑھ سے بھی نکسلیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ شاہ نے کہا کہ ووٹنگ کے پانچ مرحلوں میں ہی این ڈی اے نے 300 کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ پی ایم مودی نے صرف پانچ مرحلوں میں 310 سے زیادہ سیٹیں جیتی ہیں۔ خاندان پرستی کو پروان چڑھانے والی پارٹی لالو راہل کا صفایا ہو چکا ہے۔ اس بار بہار میں انڈیا اتحاد کا کھاتہ نہیں کھلنے والاہے۔ امت شاہ نے عظیم اتحاد پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آرہ میں غلطی سے بھی سی پی آئی ایم ایل جیت گئی تو یہ لوک پھر سینکسل ازم لے کر آئیں گے۔ آپ اپنے کھیت کھلیان پر قبضہ چاہتے ہیں کیا؟ سی پی آئی آیا تو پیچھے پیچھے نکسل ازم بھی آجائے گا۔ لیکن اس کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔ آر کے سنگھ لاکھوں ووٹوں سے جیتنے والے ہیں۔
امت شاہ نے کہا کہ اگر لالو دوبارہ آئے تو غریبوں کے لیے جاری اسکیموں کو روک دیں گے۔ لالو یادو اور ممتا بنرجی کانگریس کے ساتھ مل کر پسماندہ طبقات کے ریزرویشن پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کرناٹک میں پانچ فیصد ریزرویشن دیا۔ حیدرا?باد میں پانچ فیصد ریزرویشن دیا۔ جب تک نریندر مودی ہیں، ہم دلتوں ، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے ریزرویشن کو ہاتھ تک نہیں لگانے نہیں دیں گے۔ یہ لوگ مسلمانوں کو ریزرویشن دینا چاہتے ہیں۔ ا?پ چار سو عبور کروا دیں۔ ہم مسلم ریزرویشن کو منسوخ کرکے پسماندہ اور انتہائی پسماندہ لوگوں کو دیں گے۔ امت شاہ نے کہا کہ لالو کی پوری زندگی خاندان کے لیے گزری۔ انہوں نے یادو برادری کے لیے کچھ نہیں کیا۔ لالو نے پسماندہ لوگوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔