گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں ایلومنائی انٹرایکشن پروگرام کا انعقاد

تاثیر،۴       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی جموہار میں سابق طلباء کے ذریعہ آج انٹرایکشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں، 2016=18 بیچ کی ایم بی اے (ایچ آر) اسنیگدھا ترپاٹھی جو نارائن اکاڈمی آف مینیجیریل ایکسیلینس ایمیزون میں کیٹلاگ اسپیشلسٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں، نے آج ایم بی اے اور بی ایم ایس کے طلباء کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کئے، انہوں نے کامیابی کے حصول اور مقصد کی طرف بڑھنے کے طریقے سے متعلق باتوں کی وضاحت کی ۔ فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر وویک شرما نے اسنیگدھا ترپاٹھی کو گلدستہ پیش کر ان کا خیرمقدم کیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر آلوک کمار، پروفیسر ڈاکٹر رجنیش رتنا، ڈاکٹر ابھیشیک سریواستو، ڈاکٹر سوربھ سنگھ رائے، ڈاکٹر اجئے بھوشن پرساد، ڈاکٹر مکیش کمار، ڈاکٹر امیت رنجن، ڈاکٹر دلیپ کمار، ڈاکٹر اندرانیل سرکار۔ , فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز کے مسٹر نکھل نشانت، مسز پمی کماری، مسٹر راجیو رنجن، مسز خیالی رائے، مسٹر شوریہ پرکاش، بی ایم ایس اور ایم بی اے کے طلباء نے حصہ لیا ۔