تاثیر،۱۳ مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 13 مئی:ملک کی مختلف ریاستوں میں آئندہ4-3دن تک گرج چمک، آندھی کے ساتھ شدیدبارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمال مغربی ہندوستان میں اگلے 3سے4 دن تک بڑے پیمانے پر بارش متوقع ہے۔جموں کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں12 مئی کو گرج چمک اور 50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواوں کے ساتھ تیز بارش ہوسکتی ہے جبکہ13 اور 14مئی کواس میں کمی آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اسی طرح ہریانہ، دہلی، پنجاب اور اتر پردیش میں 12مئی کو جبکہ راجستھان میں 16-12 مئی کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش تیز ہواو?ں کے ساتھ متوقع ہے۔محکمہ نے کہا کہ 12اور13مئی کو مہاراشٹر اور گجرات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے جبکہ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں اگلے 5 دنوں کے دوران بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ کے مطابق مغربی بنگال، ادیشہ، مغربی بنگال، بہار اور جھارکھنڈ میں بھی گرج چمک اور تیز ہواو?ں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ آندھرا پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو، کیرالا اورکرناٹک وغیرہ میں ۶۱مئی تک بارش کا سلسلہ برقرار رہنے کی توقع ہے۔