ابھیشیک-سدیپ نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، ووٹنگ پرامن ہونے کا دعویٰ

تاثیر۱       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، یکم جون : مغربی بنگال میں لوک سبھا کی نو نشستوں پر ہفتہ کو ہونے والی ووٹنگ کے دوران مختلف مقامات سے چھٹ پٹ تشدد کی اطلاعات ہیں۔ اس دوران ترنمول کے آل انڈیا جنرل سکریٹری اور ڈائمنڈ ہاربر سے ترنمول کے امیدوار ابھیشیک بنرجی نے ووٹ ڈالا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد انہوں نے کہا کہ میں تین ماہ سے سڑکوں پر ہوں۔ آج گرمی نسبتاً کم ہے۔ مجھے امید ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ پچھلے پانچ سالوں میں بنگال کو جس طرح محروم رکھا گیا ہے، اس کا جواب عوام دیں گے۔ آپ اس کا عکس 4 تاریخ کو دیکھیں گے۔ مرکزی حکومت کے خلاف غصہ نظر آئے گا۔
اسی طرح کولکاتا نارتھ سے ترنمول امیدوار سدیپ بنرجی نے اپنی اہلیہ نینا بنرجی کے ساتھ اپنا ووٹ ڈالا ہے۔ ووٹ ڈالنے کے بعد انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے جتنے ووٹ حاصل کیے تھے، اس سے زیادہ ووٹ مجھے ملے ہیں۔ اس سال ہدف زیادہ ہے۔ ووٹنگ پرامن ہے۔اتنے بڑے ووٹنگ کے عمل میں ایک دو واقعات ہو بھی جائیں تو بھی ان کو حل کیا جا رہاہے ۔ انتخابات نسبتاً پرامن طریقے سے ہو رہے ہیں۔