اتراکھنڈ: سیاحوں کے لئے کھلی دنیا کی معروف پھولوں وادی ، 48 سیاحوں کا پہلا گروپ پہنچا

تاثیر۱       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جوشی مٹھ، یکم جون :اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں واقع پھولوں کی دنیا کی مشہور وادی یکم جون سے سیاحوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔ ڈپٹی فارسٹ کنزرویٹر بی بی مارتولیا نے گھنگریا بیس کیمپ سے 48 سیاحوں کے پہلے گروپ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
ڈی ایف او نے بتایا کہ سنچری ایریا ہونے کے سبب سیاح پھولوں کی وادی میں رات کو نہیں رکسکتے ہیں ۔سیاحوں کو پھولوں کی وادی کا دورہ کرنے کے بعد اسی دن بیس کیمپ گھانگھریا واپس آنا لازمی کیا گیا ہے۔ بیس کیمپ گھانگریا میں سیاحوں کو ٹھہرنے کا مکمل انتظام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویلی آف فلاورز ٹریکنگ کے لیے مقامی شہریوں کے لیے 200 روپے اور غیر ملکی شہریوں کے لیے 800 روپے ٹریک فیس مقرر کی گئی ہے۔ ٹریک کو ہموار اور آسان بنایا گیا ہے۔ پھولوں کی وادی کے لیے بیس کیمپ گھنگریا سے ٹورسٹ گائیڈ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ اس سال پھولوں کی وادی 31 اکتوبر تک سیاحوں کے لیے کھلی رہے گی۔