اندرپوری تھانہ علاقہ کے شنکر پور میں کار کی زد میں آکر ایک نوجوان کی ہوئی موت

تاثیر۱۰ جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

گاؤں والوں نے سڑک جام کر کیا ہنگامہ،ڈہری سی او نے معاملہ پر قابو پا کر معاوضے کی یقین دہانی کرائی
         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع ڈہری کے قریب اندرپوری تھانہ علاقے کے شنکر پور میں ایک کار نے ایک 35 سالہ نوجوان کو کچل دیا جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی، فرار ہونے کے دوران کار سوار نے موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو بھی ٹکر ماری جنکا علاج چل رہا ہے، جسکے بعد لوگوں نے پتھراؤ کیا اور ڈہری تلوتھو روڈ کو بھی جام کر دیا، پولس کے انتظامی افسر کے پہنچنے پر ہی گھنٹوں بعد جام کو ہٹایا جا سکا ۔ واقعہ سے متعلق معلومات کہ اندرپوری تھانہ علاقہ کے شنکر پور گاؤں کے قریب ڈہری تلوتھو روڈ پر تیز رفتاری سے آنے والی ایک کار نے شنکر پور گاؤں کے رہنے والے رادھوپت سنگھ کے 35 سالہ بیٹے سشیل یادو کو اپنی زد میں لیا جسکی وجہ سے اس کی موت ہو گئی، اسی کار نے ایک موٹرسائیکل سوار دو افراد کو ٹکر ماری جس سے دونوں زخمی ہو گئے، وہی کار آگے جاکر ایک درخت میں بھی ٹکر ماری سبھی زخمیوں کو پولس نے علاج کیلئے صدر اسپتال سہسرام بھیج دیا، مشتعل لوگوں نے ڈہری تلوتھو کو سڑک کو‌ جام بھی کردیا، سڑک پر لوگ اہل خانہ کیلئے معاوضہ کا مطالبہ کر رہے تھے، جہاں ڈہری بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر، سرکل آفیسر، اندرپوری تھانہ موقع پر موجود تھے اور گاؤں والوں کو سڑک جام ختم کرانے کے لئے کہا، جام ختم کراکر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال بھیج دیا ۔