این ڈی اے حکومت کے قیام پر جے ڈی یو کے کارکنوں نے بانٹی مٹھائیاں،کیا خوشی کا مظاہرہ

تاثیر۱۱      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

        سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) مرکز میں این ڈی اے حکومت کی تشکیل کا جشن منانے کیلئے جنتا دل یونائیٹڈ روہتاس کے کارکنوں نے شہر کے پوسٹ آفس چوراہا پر اپنی خوشی کا مظاہرہ کیا جس کی قیادت جے ڈی (یو) ضلع صدر اجئے سنگھ کشواہا نے کی ۔ اس موقع پر جے ڈی یو کے کارکنان کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی اور خوشی سے نعرے لگاتے ہوئے عام لوگوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں، جہاں ضلع صدر اجئے سنگھ کشواہا نے کہا کہ نریندر مودی جی کی قیادت میں مرکز میں این ڈی اے کی حکومت بنی ہے، اسکے لئے ہم سب ملک دشمن طاقتوں کے اتحاد کے باوجود عوام خاص و عام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، این ڈی اے نے بہار کے ساتھ پورے ملک میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اب یقین ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور کامیابی کی نئی جہتیں طے کریگا، اگر ملک ترقی کریگا تو بہار بھی ترقی کریگا، اور اگر بہار ترقی کریگا تو ہم سب بہار کے لوگ بھی ترقی کرینگے، ساتھ ہی ہم سبھی بہار کے لوگوں کی منتظر خواہش کو اپنے وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار جی پورا کرسکینگے “بہار کو جلد ہی ملیگا خصوصی ریاست کا درجہ”  اس موقع پر ارونا سنگھ، اشوک چودھری، اسلم انصاری، الکھ نرنجن، ونود کشواہا، بنارسی پٹیل، اوشا پٹیل، پرویز اختر علی، پپو سونی، وجئے چودھری، بھجو پاسوان، سریش چودھری، ونود پال، پرمود کشواہا اور رونا دیوی وغیرہم موجود تھے ۔