اے ای ایس بیداری سہ شام چوپال پروگرام کا کیا گیا انعقاد

تاثیر۱۰       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مظفر پور ( نزہت جہاں)
اے ای ایس بیداری مہم کے تحت ضلع کی تمام پنچایتوں میں بیداری سہ شام چوپال پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔  اس مہم کے تحت ضلع عہدیداروں کے ذریعہ گود لی گئی پنچایت میں بیداری پروگرام منعقد کئے گئے۔  ضلع افسر سبرت کمار سین کی صدارت میں مسہری بلاک کے تحت گورنمنٹ مڈل اسکول، نرولی  میں سندھیا چوپال سہ بیداری مہم کی  عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں محکمہ صحت کے افسران، عملہ، جیوکا آئی سی ڈی ایس۔ ، محکمہ تعلیم اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔  پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر نے کہا کہ بچوں کے تئیں ہمدردی کو مدنظر رکھتے ہوئے افسران و اہلکار انسانی بنیادوں پر پوری سرگرمی  کے ساتھ بیداری مہم چلائیں اور گھر گھر جا کر لوگوں کو مسلسل بیدار کریں۔ چمکی بخار سے متعلق احتیاطی تدابیر اور علامات اور علاج کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرتے رہیں۔  انہوں نے مقامی عوام کو بچوں کی صحت کے بارے میں ہوشیار اور محتاط رہنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اس موقع پر آئی سی ڈی ایس کے کارکنوں اور جیویکا دیدی نے لوگوں کو چمکی بخار کی علامات، علاج اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں تفصیل سے جانکاری دی، اس موقع پر ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر مسٹر آشوتوش دویدی، سول سرجن ڈاکٹر اجے کمار، اے ای ایس نوڈل آفیسر ڈاکٹر ستیش کمار ڈی پی ایم جیویکا ڈی پی او آئی سی ڈی ایس بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر مسہری، چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ آفیسر مسہری اور کئی دیگر افسران اور اہلکار اور مقامی عوامی نمائندے اور عام لوگ موجود تھے۔