بجلی کی کٹوتی کو لیکر سہسرام ​​میں لوگوں کا شروع ہوا احتجاج،لوگ کہہ رہے محکمہ کی ہے لاپرواہی

تاثیر۹       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) بجلی کی کٹوتی کو لیکر آج صبح سہسرام ​​کے محلہ نورنگنج میں لوگوں نے زبردست احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ رات بھر بجلی نہیں رہی جسکی وجہ سے گھروں میں پانی بھی نہیں بھرا جا سکا، محکمہ بجلی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر پر زیادہ لوڈ ہونے کی وجہ سے بجلی کی کٹوتی ہو رہی ہے، اس حوالے سے لوگں نے یہ بھی کہا کہ شکایت کیلئے جب محکمہ کو فون کیا جاتا ہے تو وہاں سے کوئی جواب بھی نہیں ملتا ہے،  وارڈ نمبر 18 کے کونسلر سنیل کمار نے بتایا کہ ڈیڑھ سال سے میرے علاقہ میں یہی مسئلہ برقرار ہے، اوورلوڈ کے مسئلے سے چھٹکارا پانے کیلئے ضروری ہے کہ علاقہ میں دوسرا ٹرانسفارمر نصب کیا جانا چاہئے، محکمہ کے افسران کو تحریری درخواست دینے کے باوجود محکمہ کی طرف سے تاحال کوئی سنوائی نہ ہونا باعث تشویش بنا ہوا ہے ۔