بھیونڈی میں ڈائپر فیکٹری میں لگی آگ، کوئی جانی نقصان نہیں

تاثیر۱۰      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی ، 11 جون:بھیونڈی تعلقہ کے سراولی ایم آئی ڈی سی علاقے میں واقع سداشیو ہائیجین پرائیویٹ لمیٹڈ کی ڈائپر بنانے والی فیکٹری میں منگل کی صبح آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر موجود ہیں۔ آگ پر ابھی تک مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔آگ لگتے ہی تمام ملازمین فوراً باہر نکل آئے۔ جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہو سکا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم پہنچ گئی اور آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔