دہلی کی فوڈ فیکٹری میں آتشزدگی، تین کی موت

تاثیر۸       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 8 جون (ہ س)۔ دہلی کے نریلا علاقے میں ایک فوڈ فیکٹری میں صبح تین بجے لگنے والی ا?گ میں تین لوگوں کی موت ہو گئی اور چھ دیگر بری طرح سے جھلس گئے۔ یہ فیکٹری علاقے کے بھور گڑھ انڈسٹریل ایریا میں ہے۔بتایا جاتا ہے کہ آگ بوائلر پھٹنے سے لگی۔ جھلسے لوگوں کو پہلے ستیہ وادی راجہ ہریش چندر اسپتال لے جایا گیا۔ ان کی حالت سنگین ہونے کی وجہ سے انہیں دہلی کے بڑے اسپتالوں میں ریفر کیا گیا۔ پولیس کو گیس کے اخراج کا بھی شبہ ہے۔ فی الحال پولیس جانچ میں مصروف ہے۔