راموجی راؤ کی آخری رسومات انجام دے دی گئیں

تاثیر۹       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد، 9۔ جون: میڈیا کی اہم اورافسانوی شخصیت راموجی راو کی آخری رسومات عبداللہ پورمیٹ کے قریب راموجی فلم سٹی میں تمام سرکاری اعزازات کے ساتھ انجام دے دی گئیں۔87سالہ راموجی راو بانی راموجی فلم سٹی وای ٹی وی نٹ ورک کے سربراہ کی شہرکے ایک ہاسپٹل میں علاج کے دوران موت ہوگئی تھی۔ آندھراپردیش کے نامزد وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈوان کی ارتھی کے جلوس میں شامل ہوئے اوران کی ارتھی کوکاندھادیا۔انہوں نے راموجی راو کی خدمات کو بھرپورخراج عقیدت پیش کیا۔مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ ساتھ تلگو فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے بھی ارتھی جلو س اورآخری رسومات میں شرکت کرتے ہوئے راموجی راو کی خدمات کوبھرپورخراج پیش کیا۔راموجی راو کی موت پربطوراحترام تلگوفلم چیمبرس نے سوگ کااعلان کیاہے اورآج تمام تلگوفلموں کی شوٹنگس منسوخ رہیں۔