رانی گنج کی جیولری مارکیٹ میں ڈکیتی کی کوشش، فائرنگ

تاثیر۹       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

آسنسول، 09 جون: مغربی بردوان ضلع کے رانی گنج میں واقع زیورات بازار میں اتوار کی دوپہر ڈکیتی کی کوشش کی گئی۔ اس دوران فائرنگ بھی کی گئی۔ذرائع کے مطابق رانی گنج جیولری شوروم کے سامنے کچھ بدمعاشوں نے اچانک فائرنگ شروع کردی۔ اسی دوران کسی نے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تو وہاں مجرموں سے مقابلہ ہوا۔ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی اور وہاں سے فرار ہوگئے۔خبر لکھے جانے تک یہ معلوم نہیں ہوسکا تھا کہ کون سی اشیاء￿ غائب ہیں۔ تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ اس کا تعلق بھی مجرموں کے گروہ سے ہے۔ موقع سے گولیوں کے بہت سے خول برآمد ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی دوپہر رانی گنج کے مشہور سونا بازار میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی۔ شرپسندوں نے اچانک حملہ کیا اور فائرنگ کردی۔ سیکیورٹی گارڈ نے اسے روکا تو بدمعاشوں نے اس کی بندوق چھین لی۔اس واقعہ کو لے کر علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آسنسول کمشنریٹ پولیس پہنچ گئی۔ واقعہ کے بارے میں ڈی سی دھرو داس نے کہا کہ پولیس نے مجرموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔