ریاست کے 14 اضلاع میں گرمی کی ریڈ اور پانچ اضلاع میں لْو کا اورنج الرٹ

تاثیر۱۱      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 11 جون : بہار کے لوگوں کو گرمی اور چلچلاتی دھوپ سے مہلت نہیں مل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے راجدھانی پٹنہ سمیت ریاست کے 14 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے جب کہ پانچ اضلاع میں لْو کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی بہار کے بیشتر اضلاع میں 14 جون تک گرمی کی لہر رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے پانچ اضلاع کھگڑیا، مونگیر، بھاگلپور، بانکا اور جموئی میں گرمی کی لہر کا اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، چھپرہ، سیوان اور گوپال گنج میں گرم دن رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سپول، ارریہ، کشن گنج، سہرسہ، مدھے پورہ، پورنیہ اور کٹیہار میں الگ الگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔اس کے علاوہ راجدھانی پٹنہ، بکسر، بھوجپور، بیگوسرائے، ارول، جہان آباد، نالندہ، لکھی سرائے، شیخ پورہ، بھبھوا، روہتاس، اورنگ آباد، گیا اور نوادہ میں شدید گرمی کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔