سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خاں کو رام پورکے ڈونگر پور معاملے میں عدالت سے راحت

تاثیر۱۰       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

رام پور، 10 جون: ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے پیر کو ڈونگر پور بستی سے متعلق ایک مقدمے میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے اعظم خان سمیت تمام ملزمین کو ثبوت کی کمی کی وجہ سے بری کر دیا ہے۔ اعظم کو جہاں اس واقعہ سے متعلق دو مقدمات میں بری کر دیا گیا ہے، وہیں دو دیگر مقدمات میں انہیں سزا سانئی گئی ہے اور جرمانہ بھی عاید کیا گیا ہے۔سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خاں کے وکیل زبیر خان نے کہا کہ خصوصی ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے حال ہی میں اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ پیر کو اس کی سماعت کے دوران اعظم خاں سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ فی الحال ایس پی لیڈر اعظم خان سیتا پور جیل میں بند ہیں اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش ہوئے۔قابل ذکر ہے کہ سال 2019 میں ڈونگر پور کالونی کے لوگوں نے ایس پی لیڈر اعظم خاں کے خلاف گنج تھانے میں کالونی خالی کرانے کے نام پر لوٹ مار، چوری، مارپیٹ، وغیرہ سمیت مختلف دفعات کے تحت تقریباً 12 مقدمات درج کرائے تھے۔