شدید گرمی سے مارچ سے مئی تک 56 اموات ریکارڈ

تاثیر۴       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 4 جون:کئی ریاستوں میں غیرمعمولی گرمی کی لہر جاری ہے جس میں کئی اموات بھی ہوچکی ہیں۔ہیٹ ویو نے پاکستان سمیت ہندوستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ رواں سال کے مارچ سے ہی دیکھنے میں آرہا ہے۔ گرمی کی وجہ سے مارچ سے مئی کے دوران 56 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور تقریباً 25 ہزار افراد کو ہیٹ اسٹروک کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ ماہ مئی میں ہیٹ اسٹروک کے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے، اس دوران نئی دہلی اور راجستھان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین نے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ انسانی سرگرمیوں کو ہی قرار دیا اور کہا کہ انسانی عوامل کے باعث موسمیاتی تبدیلیوں میں مزید شدت آئی ہے۔