طارق انو رکا دلہانہ استقبال

تاثیر۸       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ : کٹیہارکے نومنتخب ممبر پارلیامنٹ و سابق وزیر طارق انو ر کٹیہار سے دہلی جانے کے دوران انکے حامیوں نے پاٹلی پترا جنکشن پر ان کا والہانہ استقبال کیا انکے ساتھ انکی اہلیہ حنا انور بھی موجود تھیں ۔ پاٹلی پترا جنکشن پر فلک شگاف نعروں کے ساتھ ان کا خیر مقدم کیا گیا ، انکو پھولوں کا ہار اور گلدستہ بھی پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر سابق ایم ایل اے گجندر شاہی، مدھوریندر، فہیم احمد ، ایس ایم شرف، شہاب رضوی ، آفاق احمد ، وارڈ کونسلر اسفر احمد ، وصی اختر کے علاوہ سیکڑوں حامی موجود تھے