عالمی یوم ماحولیات موقع پر شانتی پرساد جین کالج میں ہوا سیمینار و شجرکاری پروگرام

 

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 5 جون 2024 کو “قومی خدمت اسکیم” کے تحت سہسرام ​​کے شانتی پرساد جین کالج کے سیمینار ہال میں “عالمی یوم ماحولیات” پر مبنی ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جسکی کوآرڈینیٹر پروگرام ڈاکٹر ششی کلا کماری رہیں، جسکی صدارت پرنسپل شانتی پرساد جین کالج ڈاکٹر نوین کمار نے کی، مہمان خصوصی میں شعبہ سیاسیات کے صدر پروفیسر علاء الدین عزیزی اور شعبہ ونسپتی سائنس پروفیسر عذرا پروین رہیں ۔ اس سیمینار میں “قومی خدمت اسکیم” یونٹ-1 ڈاکٹر کماری ابھا، ڈاکٹر ششیکلا کماری موجود تھیں ۔ پرنسپل ڈاکٹر نوین کمار، ڈاکٹر اوم پرکاش سنگھ اور ڈاکٹر اجئے کمار سنگھ نے اس موقع پر ماحولیات سے متعلق پیغام دیا اور طلباء کو بتایا کہ ہر شخص کو کم از کم پانچ درخت لگانے چاہئیں اور ضرورت کے مطابق ان پودوں کی آبپاشی کرنی چاہئے تبھی زندہ رہ سکتے ہیں ۔ پروفیسر عذرا پروین نے گلوبل وارمنگ کے بارے میں گفتگو کی اور اس کے انسانی زندگی پر پڑنے والے مضر اثرات کے بارے میں بتایا ۔ پروفیسر علاءالدین عزیزی نے خبردار کیا کہ جس طرح آج پانی کی بوتلیں خریدی جارہی ہیں اسی طرح مستقبل میں آکسیجن سلنڈر بھی خریدنا پڑینگے ۔ این ایس ایس پروگرام آفیسر ڈاکٹر ششی کلا کماری نے نیشنل سروس اسکیم کے کیڈٹس کے ذریعے کئی علاقوں میں ماحولیاتی بیداری بڑھانے کا پیغام پھیلانے کو کہا ۔ بی بی اے کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر اجئے کمار سنگھ نے بڑھتی ہوئی آبادی سے ہونے والے ماحولیاتی نقصانات پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر دگ وجئے سنگھ، بی بی اے کے اجیت کمار، بائیوٹیک کی سنگیتا سنگھ، جاگرتی کماری، گڈو کمار، وکاس کمار، سوربھی کماری، ابھیشیک کمار، ورون کمار، پربھات کمار، پریملتا کماری، آیوش کمار، اپراجیتا اور دیگر طلبہ این ایس ایس رضاکاروں کے طور پر موجود تھے ۔ بائیوٹیک سیم-1 کے این ایس ایس رضاکار ابھیشیک کمار نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، پی جی  II ہسٹری این ایس ایس کی رضاکار اپراجیتا کماری، ایک پریزنٹسٹ طالبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اخیر میں بی بی اے کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر اجئے کمار سنگھ نے شکریہ کے کلمات کے ساتھ پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا اور پروگرام کے بعد شجرکاری کی گئی ۔