فرنچ اوپن 2024: الکاراز نے زیویریف کو ہرا کر اپنا پہلا رولینڈ گیروس خطاب جیتا

تاثیر۱۰       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پیرس، 10 جون: ہسپانوی ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز نے اتوار کی رات کلے کورٹ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ سیٹ تک چلے سنسنی خیز مقابلے میں الیگزینڈر زیویر یف کو شکست دے کر اپنا پہلا فرنچ اوپن خطاب جیت لیا۔
اتوار کی شب ایک سنسنی خیز فائنل میں تھرڈ سیڈڈ الکاراز نے جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیویریف کو 4 گھنٹے 19 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں 6-3، 2-6، 5-7، 6-1، 6-2 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔اسی کے ساتھ وہ تینوں سطحوں پرخطاب جیت کر گرینڈ سلیم خطاب جیتنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔
سیمی فائنل میں جنیک سنر کے خلاف اپنی کارکردگی کی طرح ہی ، الکاراز پیچھے ہونے کے باوجودتحمل بنائے رکھا ۔ دائیں ہاتھ کی چوٹ کے ساتھ تین ہفتوں تک باہر رہنے کے بعد، الکاراز نے اپنے کھیل میں بہتری لائی۔ اپنے گزشتہ15 میچوں میں سے 12 جیتے اور رولینڈ گیروس میں آنے پر مسلسل تیسرے سال ایک بڑا خطاب جیتا۔
زیویریف نے اپنے دوسرے بڑے فائنل کا آغاز بیک ٹو بیک ڈبل فالٹس کر کے کیا، جس سے جرمن کھلاڑی کو اپنا ریکیٹ تبدیل کرنا پڑا۔ پہلے سیٹ میں ان کی سروس تین بار ٹوٹی اور ایک سروس گیم کو 2-4 پر برقرار رکھنے کے لیے انھیں دوبریک کے مواقع کو گنوانا پڑا۔
تاہم، الکاراز نے زیویریف کے فلوکو روکنے کے لیے مختلف حربے استعمال کیے ۔ پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود زیویریف کی توجہ مرکوز رہی۔ وہ دوسرے سیٹ کے پہلے گیم میں تین بریک پوائنٹس سے محروم رہے، لیکن میچ میں واپس آنے کے لیے پانچویں اور ساتویں گیم میں کوئی غلطی نہیں کی۔
چوتھی سیڈڈ جرمن کھلاڑی نے مسلسل پانچ گیمز جیت کر تیسرے سیڈ ڈ الکاراز کے خلاف دوسرا اور تیسرا سیٹ جیت لیا۔ الکاراز نے تیسرے سیٹ میں 5-2 کی برتری حاصل کرنے کے بعد کنٹرول قائم کر لیا، لیکن زیویریف نے برتری حاصل کرنے کے لیے اپنا عمدہ کھیل جاری رکھا۔
الکاراز اور زیویریف دونوں نے اپنے مخالفین کو الجھانے کی کوشش کی، لیکن یہ الکاراز کی اہم اوقات میں بڑے پوائنٹس بنانے کی صلاحیت تھی جو بالآخر فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ الکاراز نے 16 میں سے نو بریک پوائنٹس کو تبدیل کیا، جب کہ زیویریف نے 23 میں سے صرف چھ کو تبدیل کیا۔
الکاراز، جن کا گرینڈ سلیم میچوں میں 52-10 کا ریکارڈ ہے، فرنچ اوپن جیتنے والے ساتویں ہسپانوی کھلاڑی ہیں۔