فلم ‘ مسٹر اینڈ مسز ماہی’ کا باکس آفس پر جلوہ

تاثیر۳       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

شرن شرما کی ہدایت کاری میں بنی ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ اس وقت باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ 31 مئی کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں اداکار راجکمار راؤ اور اداکارہ جھانوی کپور مرکزی کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ ان کی دونوں فلموں کو شائقین اور ناقدین کی جانب سے ملا جلا ردعمل مل رہا ہے۔ فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ کی تیسرے دن یعنی اتوار کی کمائی کا انکشاف ہوا ہے۔باکس آفس ٹریکر ساکنلک کے مطابق، “مسٹر اینڈ مسز ماہی” نے ریلیز کے تیسرے دن یعنی اتوار کو 5.50 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ فلم نے باکس آفس پر زبردست شروعات کی تھی۔ فلم نے پہلے دن 6.85 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ ہفتہ کو دوسرے دن فلم نے 4.65 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اس کے بعد اس کا کل باکس آفس کلیکشن 16.85 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔دریں اثناء کرن جوہر کی دھرما پروڈکشنز اور زی اسٹوڈیوز نے ’’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘‘ تیار کی ہے۔ شرن شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایک محبت کی کہانی ہے۔ راجکمار راؤ اور جھانوی کپور کو کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے طور پر دکھایا گیا ہے اور وہ میاں بیوی کا کردار ادا کرتے ہیں۔ راج کمار راؤ اور جھانوی کپور دوسری بار ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔ اس سے پہلے دونوں فلم ’’روہی‘‘ میں نظر آئے تھے۔ راج کمار راؤ اور جھانوی کی فلم فلاپ رہی لیکن ان کی کیمسٹری ہٹ رہی۔