فیروزپور سے بی ایس پی امیدوار کے خلاف مقدمہ درج

تاثیر۱       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چنڈی گڑھ، یکم جون: فیروز پور لوک سبھا حلقہ سے بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار سریندر کمبوج کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کمبوج کے خلاف یہ معاملہ گرو ہرسہائے تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ سریندر کمبوج نے آج صبح ووٹ ڈالتے وقت ایک ویڈیو بنایا تھا اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا تھا۔کمبوج ایک نوجوان کو اپنے ساتھ لے کر پولنگ بوتھ کے اندر گیا تھا۔ کمبوج نے ووٹ ڈالنے کا ویڈیو بنا کر وائرل کر دیا۔ جس کے بعد پولنگ اسٹیشن کے چیف آفیسر کی شکایت پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کے پولنگ سٹیشن میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔