لبنان پر اسرائیلی بمباری ، 16 بچے زخمی ہو گئے

تاثیر۲       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بیروت،02جون:لبنانی ملیشیا حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے ایک طبی ادارے کے مطابق اسرائیلی بمباری کے واقعے میں 16 لبنانی بچے زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیل نے یہ بمباری ہفتے کے روز جنوبی لبنانی علاقے کے قصبے صدیقینی میں کی ہے۔اسلامک ہیلتھ کمیٹی کے ذرائع نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘ اے ایف پی ‘ کو بتایا ہے کہ اسرائیل کی بمباری سے ہفتے کے روز زخمی ہونے والوں میں 4 سے 14 سال کی عمر کے بچے شامل ہیں۔ ان زخمی بچوں کو قریبی ہسپتالو ں میں علاج کے لیے لے جایا گیا ہے۔
لبنانی خبر رساں ادارے ‘ نیشنل نیوز ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے یہ بمابری ساحلی شہر تائر کی طرف سے لبنان کے کے جنوبے میں اندرونی علاقوں کی طرف کی گئی ہے۔ یہ بمباری بار بار کی گئی کس کے نتیجے نیشنل نیوز ایجنسی نے زخمی ہونے والوں کی تعداد سات بتائی ہے۔اسرائیلی فوج کی طرف سے اس بمباری کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس بمباری کے نتیجے میں حزب اللہ کے اثاثوں کو سخت نقصان پہنچایا گیا ہے۔ یہ جوابی بمباری جنوبی لبنان میں کی گئی ہے۔ جہاں سے راکٹ حملے کر کے اسرائیلی شمالی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
واضح رہے حماس کی حامی لبنانی حزب اللہ سات اکتوبر سے مسلسل اسرائیل کے ساتھ جنوبی لبنان کی سرحد کی جانب گولہ باری کے تبادلے میں مصروف ہے۔ غزہ میں اسرائیلی جنگ کے دوران اسرائیل اور حزب اللہ کی جھڑپوں کو تقریبا آٹھ ماہ ہو رہے ہیں۔اس عرصے میں اسرائیلی بمباری لبنان میں کافی اندر تک جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں اب تک 450 لبنانی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں اسرائیلی دعوے کے مطابق زیادہ تر حزب اللہ کی جنگجو بڑی تعداد میں ہیں۔ جبکہ اسرائیل کے صرف 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق ان میں 11 سویلین اسرائیلی شامل ہیں۔