لوک سبھا انتخاب کے کامیاب انعقاد پر وضاحت کرتے ضلع انتظامیہ نے عوام کو دیا مبارکباد

تاثیر۳       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کی انتظامیہ نے اس مرتبہ لوک سبھا انتخابات پرامن طریقے سے کرانے اور مکمل تعاون کیلئے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ ضلع کلکٹر روہتاس شری نوین کمار اور ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ روہتاس شری ونیت کمار نے سہسرام کلکٹریٹ کی ڈی آر ڈی اے عمارت میں ایک پریس کانفرنس کر کہا کہ متاثر ویب کی وجہ سے یقینی طور پر کچھ لوگوں کی موت ہوئی ہے، جس کی تلافی کی پوری کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات کی نسبت زیادہ خواتین، مردوں، بالغوں اور نئے ووٹرس نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے ۔ ووٹوں کی گنتی مورخہ 4 جون کو یعنی آج ہونی ہے جسکے لئے مکمل تیاریاں کر لی گئی ہیں، پولس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ انتخابی کام میں تعینات تمام سیکورٹی اہلکاروں نے اچھا تعاون کیا، ہٹ ویب کی وجہ سے کچھ پولس اہلکاروں، پولنگ اہلکاروں اور دیگر کی موت پر ہمیں بہت دکھ ہے ۔  آئندہ بھی کہا کہ آپ سب ہمارے ساتھ مل کر حادثات و واردات پر توجہ دیتے رہیں، بے ضابطگی پھیلانے والوں کو بخشا نہیں جائیگا، ووٹوں کی گنتی 25 مرحلوں میں آج 4 جون کو ہوگی ۔ ضلع میں خواتین ووٹرس کی تعداد میں بھی 7.7 فیصد اور مرد ووٹرس کی تعداد میں بھی 5.7 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ میٹنگ میں ضلع کلکٹر نوین کمار، پولس سپرنٹنڈنٹ ونیت کمار کے علاوہ ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر وجئے کمار پانڈے، ڈی پی آر او دھرم ویر سنگھ، آفیسر نیہا کماری اور دیگر کئی افسران موجود تھے، جہاں ضلع کلکٹر اور پولس سپرنٹنڈنٹ نے تمام افسران اور اہلکاروں کی تعریف کی جنھوں نے ذمہ داری کے ساتھ پرامن ووٹنگ کو یقینی بنایا ۔ 35-کاراکاٹ لوک سبھا عام انتخابات 2019 میں کل ووٹنگ کا فیصد 48.98 تھا لیکن 2024 میں کل ووٹنگ کا فیصد 54.68 فیصد رہا اور ووٹنگ فیصد میں اضافہ 5.7 فیصد رہا جبکہ لوک سبھا عام انتخابات 2019 میں خواتین کی ووٹنگ کا فیصد 45.77 تھا ۔ لوک سبھا عام انتخابات 2024 میں خواتین کی ووٹنگ کا فیصد 53.52 ہوا، خواتین کی ووٹنگ فیصد میں اضافہ 7.75 فیصد رہی ۔  ووٹوں کی گنتی کیلئے ہر اسمبلی حلقہ کیلئے 14 ٹیبل، ہر کاؤنٹنگ ٹیبل کیلئے 01 کاؤنٹنگ ایجنٹ، ریٹرننگ افسر کی ٹیبل کیلئے 01 کاؤنٹنگ ایجنٹ، پوسٹل و پری پوسٹل بیلٹ کی گنتی کیلئے ٹیبل مخصوص کئے گئے ہیں 4 جون 2024 کو یعنی آج وؤٹوں کی گنتی ہوگی ۔