مدینہ منورہ میں حجاجِ کرام کی مدد کے لیے سمارٹ روبوٹ سروس کا آغاز

تاثیر۹       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مدینہ منورہ،09جون:مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی آنے والے زائرین کی مدد کے لیے ایک سمارٹ روبوٹ سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔روبوٹ صوبہ مدینہ میں وزارتِ صحت کی شاخ کا ایک منصوبہ ہے جسے مسجدِ نبوی? کے برابر والے صحن میں رکھا گیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے، اس سروس کا “مقصد حجاج کی حفاظت اور شعور کے لیے دنیا کی 96 سے زائد زبانوں میں آگاہی اور تعلیمی پیغامات اور صحت سے متعلق مشورے پیش کرنا اور نشر کرنا ہے۔
روبوٹ سروس کے علاوہ سٹی ہیلتھ برانچ کی رضاکار اور آگاہی ٹیمیں 220 مرد و خواتین رضاکاروں کے ساتھ اپنا فیلڈ ورک جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اور 12 سے زیادہ ٹیمیں عازمینِ حج کی خدمت کے لیے میدان میں چوبیس گھنٹے مصروفِ عمل ہیں۔مسجدِ نبویﷺ اور اس کی جانب جانے والی سڑکوں پر اور پرنس محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ایئرپورٹ، الحرمین ٹرین سٹیشن، مسجدِ قبا، الخندف، سید الشہداء￿ اور میقات ذو الحلیفہ میں حج سیزن کے دوران صحت اور ہنگامی خدمات فراہم کرنے کے لیے رضاکار ہر وقت تیار ہیں۔