منڈی کے لوگوں نے خاندانی سیاست کو مسترد کر دیا: کنگنا رناوت

تاثیر۴       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

۔ کنگنا نے اپنی جیت کے لئے وزیر اعظم مودی کی قیادت کی ستائش ک

منڈی، 4 جون : ہماچل پردیش کے منڈی پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی کی امیدوار کنگنا رناوت نے اپنی جیت کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کو دیا ہے۔ کنگنا نے کہا کہ انہوں نے یہ الیکشن نریندر مودی کے نام پر لڑا ہے۔ سیاست میں ان کا کوئی خاص مقام نہیں تھا۔
اداکارہ کنگنا رناوت منگل کو یہاں منڈی میں صحافیوں سے بات کر رہی تھیں۔ کنگنا نے کہا کہ منڈی پارلیمانی حلقہ کے لوگوں نے خاندان پرستی کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج میری زندگی کا خاص دن ہے۔ کیونکہ میں پہلا الیکشن جیت چکی ہوں۔ یہ انتخاب غیر یقینی صورتحال سے بھرا ہوا تھا، جس میں میں اپوزیشن لیڈر جے رام ٹھاکر کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی، جنہوں نے اس الیکشن میں اہم کردار ادا کیا اور منڈی کی بیٹی اور بہن کو اس مقام تک پہنچایا۔
کنگنا نے کہا کہ اب ہم سب مل کر ایک نئی شروعات کریں گے۔ ہر اسمبلی حلقہ کے مختلف مسائل ہیں، ہم ان کے مطالبات کے مطابق کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے کئی کاموں کو روک دیا ہے۔ ارکان اسمبلی کو ان کے بارے میں بتانے کے بعد حکمت عملی بنائی جائے گی۔ کنگنا نے کہا کہ اب وہ کہیں نہیں جا رہی ہیں اور منڈی کے لوگوں سے ملتی رہیں گی۔