ناروے شطرنج 2024: کارلسن، جو وینجن بنے فاتح ، پرگیانانند تیسرے نمبر پر رہے

تاثیر۸       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

اسٹاوینجر، 8 جون : میگنس کارلسن اور جو وینجن نے جمعہ کو ناروے شطرنج ٹورنامنٹ میں بالترتیب مردوں اور خواتین کے ٹائٹل جیتے۔ کارلسن اوپن سیکشن میں 17.5 پوائنٹس کے ساتھ واضح فاتح رہے جبکہ خواتین کے حصے میں جو 19 پوائنٹس کے ساتھ فاتح رہیں۔فائنل راؤنڈ میں مقامی ہیرو کارلسن نے آرماگیڈن میں امریکہ کے فابیانو کارووانا کو شکست دی۔ ان کے سب سے قریبی حریف ہکارو ناکا مورا(یو ایس اے) کو آرماگیڈن ہی میں آر پرگیانانند نے شکست دی تھی ۔ناکامورا 15.5 پوائنٹس کے ساتھ رنر اپ رہے، جبکہ چنئی کے نوجوان پرگیانانند14.5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ فرانس کی الیریزا فیروزہ 13.5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ر ہے،انہوں نے عالمی چمپئن ڈنگ لیرن کو ایک اور شکست دی ۔
چینی کھلاڑی نے پانچویں مقام پر رہنے والے کاروانا سے4.5نمبر پیچھے رہ کر صرف سات نمبر حاصل کرتے ہوئے آخری مقام حاصل کیا۔
زو نے کلاسیکی کھیل میں ہم وطن لئی ٹنگجی کو شکست دے کر اپنی مہم کو شاندار طریقے سے ختم کیا۔ لیئی نے 14.5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا جو یوکرائن کی رنر اپ انا موزیچک سے 1.5 پوائنٹ پیچھے ہیں۔
ہندوستانی خواتین کے لیے آخری دن مایوس کن رہا۔ آرماگیڈن میں آر۔ ویشالی کوسویڈن کی پیا کرملنگ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور کونیرو ہمپی کو موزیچک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔