ٹرین پر بجلی کا تار گرنے سے 40 مسافر جھلس گئے، ایک ہلاک

تاثیر۱       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سرائیکیلا، یکم جون : چانڈل-موری ریلوے سیکشن پر سوئیسا-ترولڈیہ ریلوے اسٹیشن کے درمیان ہفتہ کی صبح تقریباً 8 بجے نیلانچل ایکسپریس میں ہائی ٹینشن تار گرنے سے تقریباً 40 مسافروں کے جھلس جانے اور ایک مسافر کی موت کی اطلاع ہے۔ ریلوے برقی تار ٹرین پر گرنے سے حادثہ پیش آیا ہے۔تمام زخمیوں کو باگمنڈی اسپتال بھیجا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے ریسکیو ٹیم موقع کی جانب روانہ ہوگئی۔ واقعہ کے بعد مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ریلوے کے اعلیٰ حکام موقع پر روانہ ہو گئے ہیں۔