ٹی۔ 20ورلڈ کپ: بھارت کے خلاف شکست کے بعد بابر نے کہا- ہم نے بہت زیادہ ڈاٹ بال کھیلی

تاثیر۱۰       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نیویارک، 10 جون: آئی سی سی ٹی۔20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کے خلاف چھ رنوں سے شکست کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم نے اننگ کے دوسرے ہاف میں زیادہ ڈاٹ بالز کھیلیں جس کی وجہ سے شاندار گیندبازی کے باوجود ان کی شکست ہوئی۔
120 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں اترنے والی پاکستانی ٹیم اتوار کو نیویارک کے ناساو کاونٹی اسٹیڈیم میں جیت کی پوزیشن میں تھی لیکن اس کے بعد جسپریت بمراہ اور ہاردک پانڈیا نے اپنی گیندبازی سے میچ کو واپس کھینچ لیا اور بھارت کو 6 رن سے فتح دلائی۔
میچ کے بعد بابر نے کہا،’’ہم نے اچھی گیندبازی کی۔ بلے بازی میں ہم نے مسلسل دو وکٹیں گنوائیں اور بہت سی ڈاٹ بالز کھیلیں۔ حکمت عملی عام طور پر کھیلنا آسان تھی۔ صرف اسٹرائیک روٹیشن اور چند باؤنڈریز کی ضرورت تھی لیکن اس عرصے میں (ان کے رن چیز کے دوسرے حصے میں ) -ہم نے بہت سی ڈاٹ بال کھیلی ۔ ہم ٹیلنڈرس سے بہت امید نہیں کر سکتے۔ ہمارا دماغ بیٹنگ میں پہلے چھ اوورز کا استعمال کرنے پر تھا،لیکن ایک وکٹ گرنے کے بعد ہم اس مرحلے میں پھر سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ پچ اچھی نظر آرہی تھی ۔ گیند اچھی طرح سے آ رہی تھی۔ یہ تھوڑی سست تھی اور کچھ گیندیں اضافی اچھال والی تھیں ۔ ہمیں آخری دو میچ جیتنے ہیں۔ بیٹھ کر اپنی غلطیوں پر چرچا کریں گے ، لیکن آخری دو میچوں کا بے صبری سے انتظار ہے‘‘۔
اس سنسنی خیز میچ میں جیت کے بعد ہندوستان گروپ اے میں دو میچوں میں دو جیت اور چار پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پاکستان چوتھے نمبر پر ہے جو امریکہ اور بھارت کے خلاف اپنے دونوں میچ ہار چکا ہے۔ ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے کے ان کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں۔
میچ کی بات کریں تو اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بلے بازی کے لئے مدعو کیا۔ تاہم، ہندوستانی بلے باز اس مشکل سطح پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے اور اسٹار اوپنر وراٹ کوہلی (4) اور روہت شرما (13) بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ رشبھ پنت (31 گیندوں میں 42 رن، چھ چوکے) ایک مختلف پچ پر کھیل رہے تھے اور انہوں نے اکشر پٹیل (18 گیندوں میں 20 رن، دو چوکے اور ایک چھکا) اور سوریہ کمار یادیو (آٹھ گیندوں میں سات رنز، ایک چھکا) کے ساتھ مفید شراکت داری کی۔ تاہم اتنی مشکل پچ پر رن بنانے کے دباو میں لوئر مڈل آرڈر گر گیا اور بھارت 19 اوورز میں صرف 119 رن بنا سکا۔
پاکستان کی جانب سے حارث روف اور نسیم شاہ نے 3،3، محمد عامر نے 2 اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے زیادہ متوازن انداز اپنایا اور محمد رضوان (44 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رن) نے ایک سرا سنبھالے رکھا۔ تاہم، بمراہ (3/14) اور ہاردک پانڈیا (2/24) نے بھی کپتان بابر اعظم (13)، فخر زمان (13)، شاداب خان (4)، افتخار احمد (5) کی اہم وکٹیں حاصل کرکے پاکستان پر دباؤ برقرار رکھا۔ آخری اوور میں 18 رن درکار تھے، نسیم شاہ (10*) نے پاکستان کی جیت کے لئے کوشش کی تاہم، ارشدیپ سنگھ (1/31) نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان چھ رن سے پیچھے رہ جائے۔ بمراہ نے اپنے میچ جیتنے والے اسپیل کے لیے ‘پلیئر آف دی میچ’ کا ایوارڈ جیتا۔