ٹی۔20ورلڈ کپ کیلئے امریکہ پہنچتے ہی کوہلی کو ملا پلیئر آف دی ایئر 2023کا ایوارڈ

تاثیر۲       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،02جون :ٹی20ورلڈ کپ کے لئے یو ایس اے پہنچتے ہی بھارتی ٹیم کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کو ایک بڑا ایوارڈ ملا ۔ انہیں سال 2023کے لئے آئی سی سی ونڈے پلیئر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پہلی نے پچھلے سال ون ڈے میچوں میں زبر دست مظاہرہ کیا تھا اور اسی وجہ سے یہ ایوارڈ ملا۔
وراٹ کوہلی کا مظاہرہ 2023میں ون ڈے میچوں میں کافی اچھا رہا تھا۔ انہوں نے ایشیا کپ کے علاوہ ورلڈ کپ میں بھی اپنے بلے کا دم خم دکھایا تھا۔ ورلڈ کپ 2023میں وراٹ کوہلی سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز رہے تھے۔ وراٹ کوہلی نے2023میں 27ون ڈے میچوں میں 72.47کی اوسط سے کل ملا کر 1377رن بنائے تھے ۔ ان کا اسٹرائک ریٹ اس دوران 99.13 کا رہا تھا ان کے بلے سے24پاریوں میں 6سنچری اور 8نصف سنچری نکلے تھے۔جبکہ ان کا سب سے زیادہ اسکور ناٹ آؤٹ166رن رہا تھا۔
انہوں نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف 94گیند پر 122رنوں کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی تھی۔ جبکہ ون ڈ ورلڈ کپ کے دوران وراٹ کوہلی نے11میچوں میں 765رن بنائے تھے۔
اسی وجہ سے وراٹ کوہلی کو آئی سی سی ونڈ ے پلیئر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں آئی سی سی مینس ونڈے ٹیم آف دی ایئر 2023میں بھی جگہ ملی ہے۔ آئی سی سی نے کیپ لیتے ہوئے وراٹ کا ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔