پاکستان میں جیپ دریا میں گر گئی، 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی

تاثیر۱۰       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

اسلام آباد، 10 جون: پاکستان میں مظفرآباد کے وادی نیلم کے تاوبٹ علاقے میں سڑک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس حادثے میں 7 دیگر زخمی ہو گئے۔ ملک کے معروف نیوز چینل اے آر وائی نیوز نے پیر کو حادثے کی رپورٹ نشر کی۔رپورٹ میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 23 افراد سے بھری یہ جیپ کیل سے تاوبٹ جا رہی تھی۔ ڈرائیور ندی کے قریب جیپ پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔ اس کے بعد پلک جھپکتے ہی جیپ دریا میں گر گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ غوطہ خوروں نے 13 افراد کو باہر نکالا۔ ان میں سے چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ باقی لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔