پربھاس کی فلم ’کلکی 2898 اے ڈی‘ کا ٹریلر جاری

تاثیر۱۰      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ساؤتھ سپر اسٹار پربھاس کی فلم ’کلکی 2898 اے ڈی‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ یہ فلم اس سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ فلم کے حوالے سے مداحوں میں کافی کریز ہے۔ اب ٹریلر ریلیز ہوتے ہی شائقین میں فلم کے بارے میں تجسس بڑھ گیا ہے۔ فلم کے ٹریلر میں پربھاس، امیتابھ بچن، دیپیکا پدوکون، دیشا پٹانی نظر آ رہے ہیں۔
ٹریلر میں نظر آنے والے ہر ایک نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے ٹریلر کا ہر منظر شاندار ہے۔ ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ فلم میں بہت سارے وی ایف ایکس ہوں گے۔ مجموعی طور پر پربھاس، امیتابھ بچن، دیپیکا پدوکون، دیشا پٹانی کی یہ فلم بہت خاص ہے۔
‘کلکی 2898 اے ڈی’ کے ٹریلر کے آغاز میں کاشی شہر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ امیتابھ بچن اور دیپیکا پدوکون بھی نظر آئے۔ اس کے بعد پربھاس کی زبردست انٹری ہے۔ کمل ہاسن کی جھلک نے مداحوں کے تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔ فلم کی کہانی میں مہابھارت کے کچھ حصے دکھائے جائیں گے۔ فلم میں امیتابھ بچن اشوتھاما کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کے ٹریلر کا ہر سین دھماکہ خیز ہے۔ ٹریلر دیکھنے کے بعد اب شائقین اس فلم کو دیکھنے کے لیے سینما گھروں میں جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔
فلم کے ہدایت کار ناگ اشون ہیں۔ پربھاس، امیتابھ بچن، دیپیکا پدوکون، دیشا پٹانی اور کمل ہاسن اہم کرداروں میں ہیں۔ فلم 27 جون کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ شائقین اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس فلم کا ہندوستان اور بیرون ملک بے صبری سے انتظار ہے۔ امریکہ میں فلم کی ایڈوانس بکنگ زبردست ہے۔