پروفیسرمحسن عثمانی ندوی کے ہاتھوں مولاناعبدالحفیظ اسلامی کی کتاب ’’آزادی انسان کابنیادی حق‘‘ کی رسم اجرا

تاثیر۱۱      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد،11؍جون(پریس ریلیز)ٌمعروف قلم کار وآزاد صحافی،مولانا محمد عبدالحفیظ اسلامی کی کتاب ،”آزادی انسان کابنیادی حق“ کی رسم اجراء ملک کے ممتاز دانشور،محقق اور معروف ادیب پروفیسر محسن عثمانی ندوی؛ سابق ڈین اسکول آف اسٹڈیز ایفلو کے ہاتھوں بمقام ابولکلام آزاد اوریئنٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ،باغ عامہ نامپلی عمل میں آیا۔  مولانا مفتی حافظ سیدصادق محی الدین فہیم صدر مسلم یونائیٹڈ فورم ، پروفیسر  محترمہ اشرف رفیع صاحبہ،سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یو نیورسٹی ؛پروفیسر ڈاکٹر مولانا سید جھانگیر نظامی،سابق ڈین ایفلو یو نیورسٹی؛ پروفیسر مجید بیدار،ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد ، کالم نگارجناب عبدالرحمان پاشاہ اورجوائنٹ ایڈیٹر روزنامہ اعتماد جناب عزیز احمد اس موقع پر  موجود تھے
۔