پرہلاد جوشی نے خوراک اور صارفین کے امور کی وزارت کا چارج سنبھال لیا

تاثیر۱۱      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 11 جون: پرہلاد جوشی نے منگل کو صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر کا عہدہ سنبھال لیا۔ ریاستی وزراء￿ کے طور پر نمبوین جینتی بھائی بمبھانیہ اور بی. ایل ورما نے بھی چارج سنبھال لیا ہے۔ یہ وزارت پہلے پیوش گوئل کے پاس تھی، جو جوشی کے چارج سنبھالنے کے وقت وہاں موجود تھے۔اس موقع پر کرناٹک کے سینئر بی جے پی لیڈر پرہلاد جوشی نے کہا کہ انہیں اس وزارت میں خدمات انجام دینے کا ایک بہترین موقع ملا ہے جس کا براہ راست تعلق 80 کروڑ ہندوستانیوں کی خدمت سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیح حکومت کے 100 روزہ ایجنڈے پر عمل درآمد اور فوڈ سیکورٹی کے نظام کو مزید مضبوط بنانا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اناج کی خریداری اور تقسیم کا نظام نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے) کے تحت پہلے سے موجود ہے، ان کی کوشش ہوگی کہ اسے مضبوط کیا جائے۔ پرہلاد جوشی کو نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی پچھلی حکومت میں ان کے پاس کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے محکموں کا چارج تھا۔