پوجا تومر: اتر پردیش کی بیٹی نے تاریخ رقم کی،یو ایف سی فائٹ جیتنے والی پہلی خاتون بن گئی

تاثیر۹       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،09جون:پوجا تومر نے یو ایف سی میچ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ الٹیمیٹ فائٹنگ چمپئن شپ میچ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئی ہیں۔ اتوار کو اپنے ڈیبیو میچ میں، انہوں نے ریان امانڈاا ڈاس سنٹوس کو شکست دے کر 30-27، 27-30، 29-28 سے کامیابی حاصل کی۔ مقابلہ جیتنے کے بعد پوجا نے اپنا تجربہ شیئر کیا۔ انہوں نے کہا، “ہمارے ہندوستانی گانے اور ہندوستانی پرچم کے ساتھ واک آؤٹ کرنے سے مجھے ہنسی آگئی اور مجھے فخر محسوس ہوا۔
‘سائیکلون’ کے نام سے مشہور
‘سائیکلون’ کے نام سے مشہور پوجا تومر کو ہندوستانی سرکٹ کی بہترین خواتین فائٹرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ 28 سالہ کھلاڑی نے جیت کے بعد کہا، “یہ جیت میری نہیں ہے، یہ جیت تمام ہندوستانی شائقین اور تمام ہندوستانی فائٹرز کی ہے، اس سے پہلے ہر کوئی سوچتا تھا کہ ہندوستانی فائٹر کہیں نہیں ٹکتے۔ میں صرف یہ سوچتی تھی کہ مجھے جیتنا ہے اور ہمیں دنیا کو دکھانا ہے کہ ہندوستانی فائٹرہارے نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ اتر پردیش کے مظفر نگر کے گاؤں بڈھانا میں پیدا ہونے والی تومر گزشتہ سال یو اے سی کے ساتھ معاہدہ حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون فائٹر بن گئیں۔ تومر، سابق قومی ووشو چمپئن، میٹرکس فائٹ نائٹ اور ون چمپئن شپ سمیت دیگر چمپئن شپ میں حصہ لے چکی ہیں۔ لگاتار چار ہارنے کے بعد، انہوں نے ون چمپئن شپ چھوڑ دی اور 2021 میں میٹرکس فائٹ نائٹ میں شمولیت اختیار کی۔ انہوںنے ایم ایف این میں چار مقابلے جیتے، آخری بار جولائی میں روس کی ایناستاسیا فیوفانووا کے خلاف ٹائٹل کا دفاع کیا۔