چراغ پاسوان نے فوڈ پروسیسنگ کی وزارت کا چارج سنبھالا

تاثیر۱۱      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ، 11 جون:چراغ پاسوان نے منگل کو فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے وزیر کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم کی طرف سے دی گئی ذمہ داری کو ایمانداری سے نبھانے کے عزم کے ساتھ یہاں آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فوڈ پروسیسنگ ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ آنے والا وقت صرف فوڈ پروسیسنگ کا ہے۔ راجدھانی نئی دہلی کے پنچشیل بھون میں فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے وزیر کے طور پر اپنا چارج سنبھالنے کے بعد، انہوں نے وزارت میں افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور جاری کام کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چراغ نے کہا کہ میں اپنے والد رام ولاس پاسوان سے سیکھنے، ان کی سوچ کو آگے بڑھانے اور ترقی یافتہ ملک کے وزیر اعظم کے عزم کو پورا کرنے میں اس محکمہ کا اہم کردار دیکھ رہا ہوں۔قابل ذکر ہے کہ چراغ پاسوان بہار کی حاجی پور لوک سبھا سیٹ سے لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے رکن پارلیمنٹ اور پارٹی سربراہ ہیں۔ پہلی بار انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت میں کابینہ کے وزیر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔