کمرشیل گیس سلنڈر 72 روپے سستا، نئے نرخ نافذ

تاثیر۱       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی،یکم جون : لوک سبھا انتخابات کے درمیان جون کے پہلے دن مہنگائی کے محاذ پر اچھی خبر ہے۔ پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 72 روپے کمی کی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج (ہفتہ) سے ہو گیا ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق قومی راجدھانی دہلی میں 19 کلو کے کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت 69.50 روپے کم ہو کر 1676 روپے ہو گئی ہے۔ کولکاتا میں اس کی قیمت اب 72 روپے کم ہو کر 1787 روپے فی سلنڈر ہو گئی ہے۔ ممبئی میں کمرشیل گیس سلنڈر 69.50 روپے سستا ہو کر اب 1629 روپے میں دستیاب ہوگا۔ ساتھ ہی، چنئی میں اس کی قیمت 1840.50 روپے فی سلنڈر ہو گئی ہے۔چنڈی گڑھ میں 19 کلو کا کمرشیل گیس سلنڈر 1697 روپے میں دستیاب ہوگا۔ پٹنہ میں کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت 1932 روپے ہو گئی ہے۔ بھوپال میں کمرشیل گیس سلنڈر 1704 روپے میں ملے گا جبکہ لکھنؤ میں 19 کلو کمرشیل گیس 2050 روپے میں ملے گی۔
یہ مسلسل تیسرا مہینہ ہے جب تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ تاہم 14.2 کلو گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔