کمشنر اتیندر کمار پال کے خلاف میونسپل کارپوریشن کی میئر کاجل کماری کی سازش بے نقاب

تاثیر۹       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

    سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ )  سہسرام ​​میونسپل کارپوریشن کے میئر اور کمشنر کے درمیان جاری رسہ کشی ختم نہیں ہو رہی ہے، ہفتہ کو میونسپل کارپوریشن کی طاقتور قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ایک بار پھر میونسپل کمشنر کے خلاف قرارداد منظور کی گئی، میئر کاجل کماری نے کہا کہ آج کی میٹنگ کا واحد ایجنڈا میونسپل کمشنر اتندر کمار پال کے خدمت کی واپسی ہے، انہوں نے کہا کہ میونسپل کمشنر نے ایکٹ کے خلاف کافی کام کیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ میئر میڈم کاجل کماری اور کچھ کونسلر متعلق بھی باتیں میونسپل کارپوریشن کے خلاف شہر میں گشت کر رہی ہیں کہ وہ فنڈز کو لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان سے پہلے کے صدور اور عہدیدار بھی کارپوریشن کے پیسے کو لوٹ چکے ہیں، تحقیقات کے بعد قصوروار ٹھہرے ہیں۔ لوگوں کو جیل بھی جانا پڑا ہے، اسی لئے میونسپل کمشنر اتندر کمار پال کی جانب سے کافی چھان بین کے بعد کام کیا جا رہا ہے، کام کے بعد ادائیگی تب ہی ہو رہی ہے جب کام ٹھیک ہو، اصل جھگڑا کمشنر اور میئر کونسلر کے درمیان یہی ہے۔ سہسرام ​​کی میئر لوگوں کے ٹیکس کے پیسے لوٹنے میں لگے رہتے ہیں، یہ بات جھارکھنڈ کے ریاستی سکریٹری راشٹریہ جنتا دل اور سہسرام ​​میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر امیدوار قیصر جہاں، ریاستی ایگزیکٹو ممبر اور سابق ریاستی صدر امتیاز حسین وارثی نے بتائی کہ میں کمشنر اتندر کمار سے بات کر چکا ہوں انھوں نے صاف لفظوں میں کہا ہے کہ میں سہسرام ​​کو بہتر بنانا چاہتا ہوں لیکن یہاں کے ٹھیکیدار 100 روپئے میں سے 40 روپئے کا کام بھی کرانا نہیں چاہتے، منتخب کردہ میئر اور کچھ کونسلر بھی بس لوٹ کی ہی فکر میں رہتے ہیں، لوگ صرف ٹیکس کا پیسہ لوٹنے میں مصروف ہوں جو غلط ہے، جسکی وجہ سے کمشنر اتندر کمار پال ہر کام چیک کراکر کرانا چاہتے ہیں تبھی ٹھیکیداروں کی ادائیگی ہوتی ہے، یہ الگ بات میئر اور کچھ کونسلر انکے خلاف احتجاج کرتے رہتے ہیں اور جھوٹے مقدمات درج کرواتے رہتے ہیں ۔ کوئی بھی کام ٹھیکیدار کو کرنا چاہئے لیکن صرف اس کام کی پائیداری کم سے کم 10 سے 15 سال تو ضرور ہونی چاہئے جیسے نالیاں، سڑکیں وغیرہ، ٹھیکیدار کی طرف سے دئے جانے والے کمیشن کی وجہ سے کام ناقص معیار کا کیا جاتا ہے، یہی حال ہے صفائی کیلئے دئے گئے ٹھیکے کے ساتھ بھی ۔