ہردیپ سنگھ پوری نے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر کا عہدہ سنبھال لیا

تاثیر۱۰      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 11 جون : مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے منگل کو پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے وزیر کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے اس کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔
ہردیپ سنگھ پوری کو 2021 میں پہلی بار وزیر اعظم مودی کے دوسرے دور میں پیٹرولیم اور قدرتی گیس کا وزیر بنایا گیا تھا۔ پوری راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ وہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے ہندوستان سے متعلق تیل کی درآمد کے معاملات کو سنبھالنے میں سب سے آگے رہے ہیں۔