آج سہسرام کے نو منتخب ایم پی منوج کمار بھارتی آئینگے سہسرام​،ہوگا شاندار استقبال

تاثیر۱۰       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

        سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 11 جون 2024 کو سہسرام ​​کے نو منتخب لوک سبھا ممبر عزت مآب شری منوج کمار پہلی مرتبہ سہسرام ​​پہنچ رہے ہیں، سہسرام ​​کے نومنتخب لوک سبھا ممبر منوج کمار جی دن کے 12 بجے نہ صرف بابو نشان سنگھ، جگجیون رام، پٹیل جی، ڈاکٹر امبیڈکر، گاندھی جی، سبھاش چندر بوس کے مجسمہ پر گلپوشی کر ینگے بلکہ کچہری میں واقع دادا پیر مزار پر حاضری بھی دیتے ہوئے جگ دیو بابو کے مجسمہ پر پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ وہ تقریباً ایک بجے کانگریس دفتر، اندرا گاندھی آشرم سہسرام پہنچینگے جہاں ان کی پروقار تقریب اعزاز منعقد ہوگی اور اس کے بعد نئے لوک سبھا کے منتخب رکن منوج کمار جی شام 4 بجے ہنومان گڑھی کے قریب واقع محلہ بارہ دری بہار ریاستی کانگریس کے رکن و ضلع نائب صدر ڈاکٹر جاوید اختر کی رہائش گاہ پہنچینگے، وہاں بھی سبھی سے اعزاز لینے کے بعد وہ اپنے حامیوں سے ملنے کیلئے سہسرام ​​کے سرکٹ ہاؤس میں موجود رہینگے، انکے ساتھ آج کے اس پروگرام میں نوکھا ممبر اسمبلی و سابق وزیر انیتا دیوی، ڈہری کے ایم ایل اے فتح بہادر جی، دینارا  ایم ایل اے وجئے کمار منڈل جی، کرگہر ایم ایل اے سنتوش مشرا جی، سہسرام ایم ایل اے راجیش کمار گپتا جی شامل رہینگے جسکی جانکاری ضلع کانگریس نائب صدر و بہار ریاستی کانگریس کے نمائندے ڈاکٹر جاوید اختر نے پریس ریلیز کے ذریعہ دی ۔