تاثیر۱۱ جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 11 جون: اترپردیش حکومت نے ریاست میں زیر التواء پروجیکٹوں پر نئے جوش کے ساتھ کام شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ارادے کے مطابق، اتر پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (یوپی ایس آر ٹی سی) نے ریاست میں ٹرانسپورٹ خدمات کو مزید جدید اور عوام کے لئے قابل رسائی بنانے کے لئے حکمت عملی پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔
ریاستی حکومت کے ایک ترجمان نے منگل کو کہا کہ یو پی ایس آر ٹی سی نے 12 بس ٹرمینل کی تعمیر، تزئین و آرائش اور کمرشل کمپلیکس میں تبدیل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس سے آگرہ، گورکھپور، مرزا پور، بلند شہر، گڑھ مکتیشور، متھرا، کانپور سینٹرل اور وارانسی کینٹ سمیت کئی نئے ٹرمینل کی تعمیر اور پرانے بس اسٹانڈوں کی تبدیلی کو تحریک ملے گی۔یہی نہیں، یوگی کی منشا کے مطابق یو پی ایس آر ٹی سی کے بیڑے میں 5000 الیکٹرک بسوں کو شامل کرنے کا کام بھی تیز کیا جا رہا ہے۔ ان تمام کاموں کو مکمل کرنے کے لیے مارچ میں ہی ٹینڈر کا عمل جاری کیا گیا تھا، لیکن لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے ٹینڈر کا عمل التوا کا شکار تھا، جسے اب 14 جون سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ 5000 الیکٹرک بسوں کی سپلائی اور دیکھ بھال کے عمل کے لئییوپی ایس آر ٹی سی کے ذریعے ایک بار پھر ٹینڈر کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ یہ عمل 14 جون سے شروع ہوگا۔