اجیت پوار کی بیوی سنیترا نے این سی پی (اے پی) دھڑے سے راجیہ سبھا کے لیے نامزدگی داخل کی

تاثیر۱۳      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 13 جون: نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی اہلیہ سنیترا پوار نے جمعرات کو ودھان بھون میں مہاراشٹر سے راجیہ سبھا کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیوسینا شندے گروپ کا کوئی لیڈر موجود نہیں تھے۔
سنیترا پوار نے بارامتی لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے اتحاد کی امیدوار کے طور پر مقابلہ کیا تھا، لیکن وہ این سی پی (شرد پوار دھڑے) کی امیدوار سپریا سولے سے ہار گئیں۔ اس وجہ سے سنیترا پوار کو سابق وزیر پرفل پٹیل کی خالی ہوئی راجیہ سبھا ممبر سیٹ کے لیے امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد سنیترا پوار آج ودھان بھون گئیں اور اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار، راجیہ سبھا کے رکن پرفل پٹیل، این سی پی کے ریاستی صدر سنیل تٹکرے، سینئر لیڈر اور وزیر چھگن بھجبل، اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نرہری جروال وغیرہ موجود تھے۔
سنیترا پوار نے صحافیوں کو بتایا کہ پارٹی نے ان پر اعتماد ظاہر کیا ہے اور متفقہ طور پر انہیں راجیہ سبھا کا امیدوار بنایا ہے۔ اس لیے میں سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ پارٹی نے مجھ پر جو اعتماد ظاہر کیا ہے اس کی وجہ سے وہ عوامی مفاد میں بہتر کام کریں گی۔