اندور میں نوٹا نے پورے ملک کا توڑا ریکارڈ، نوٹا کے کھاتے میں ائے 2 لاکھ 18 ہزار 674 ووٹ

تاثیر۴       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

اندور،4 جون : مدھیہ پردیش کی 29 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ گنتی میں امیدواروں کے آگے اور پیچھے رہنے کے علاوہ نوٹا کے ریکارڈ بھی بنے۔ اندور میں نوٹا نے پورے ملک کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ یہاں نوٹا کے کھاتے میں کل 2 لاکھ 18 ہزار 674 ووٹ ملے ہیں۔ اب تک یہ ریکارڈ بہار کی گوپال گنج سیٹ کے نام تھا۔ وہاں نوٹا کو 2019 میں ملک میں سب سے زیادہ ووٹ 51,600 ملے تھے۔اندور لوک سبھا سے بی جے پی کے امیدوار شنکر لالوانی کو کل 12 لاکھ 26 ہزار 751 ووٹ ملے ہیں۔ اندور لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں تھا۔ کانگریس امیدوار اکشے کانتی بم نے ا?خری وقت میں اپنا پرچہ نامزدگی واپس لے لیا تھا اور بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔ اس کے بعد کانگریس نے اندور میں نوٹا کے لیے مہم شروع کی تھی۔ جس کی وجہ سے اندور لوک سبھا نے نوٹا کے معاملے میں ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔