اٹلی میں فرانس کے صدر سے وزیر اعظم مودی کی ملاقات

تاثیر۱۴      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 14 جون:جی-7 سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے اٹلی پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے کئی شعبوں میں اپنی جاری شراکت داری کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات اٹلی کے اپولیا میں 50ویں جی -7 سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے شراکت کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جن میں دفاع، جوہری، خلائی، تعلیم، موسمیاتی کارروائی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، اہم ٹیکنالوجیز، کنیکٹیویٹی، ثقافت شامل ہیں۔ انہوں نے اہم عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔