تاثیر۲۷ جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 27 جون: ایم پی ٹرانسکو (مدھیہ پردیش پاور ٹرانسمیشن کمپنی) نے اپنے زیرو ایکسیڈینٹ کے ہدف کو حاصل کرنے کی طرف ایک اور قدم آگے بڑھایا ہے۔ کمپنی میں سیفٹی مینوئل نافذ کیا گیا ہے۔ اس مینوئل میں مکمل حفاظت، چوکسی اور آگاہی کے ساتھ ٹرانسمیشن لائنوں اور سب اسٹیشنوں میں دیکھ بھال کے کام کے لیے اختیار کیے جانے والے رہنما خطوط پر عمل کرنے کے طریقے بتائے گئے ہیں۔ یہ سیفٹی مینوئل ڈیجیٹل اور پرنٹ دونوں ورڑن میں تیار کیا گیا ہے۔
ایم پی ٹرانسکو منیجنگ ڈائریکٹر انجی سنیل تیواری کو امید ہے کہ یہ سیفٹی مینوئل کمپنی کے زیرو ایکسیڈنٹ ہدف کو برقرار رکھنے میں بہت کارا?مد ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں۔ لہٰذا مدھیہ پردیش ٹرانسکو کی دیکھ بھال کرنے والی ٹیمیں حفاظت کے اعلیٰ ترین معیارات پر عمل کرتے ہوئے اپنا کام انجام دیں۔