حج سکیورٹی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں نگرانی کے آٹھ ہزار کیمرے نصب

تاثیر۱۴      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مکہ مکرمہ،14جون:سعودی عرب کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر برائے حج سکیورٹی نے مرکزی علاقے، مقدس دارالحکومت اور مقدس مقامات میں تقریباً 8,000 کیمروں کے ذریعے مصنوعی ذہانت کی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے کنٹرول سنٹر قائم کیا ہے۔ انہیں رئیل ٹائم نگرانی کے لیے 500 سے زائد مقامات کو تقسیم کیا جس کا مقصد سکیورٹی کو برقرار رکھنا، ہجوم کو منظم کرنا اور حج سیزن کے دوران ٹریفک اور ہنگامی منصوبیکوعملی شکل دینا ہے۔
حج سکیورٹی فورسز کے سرکاری ترجمان لیفٹیننٹ کرنل خالد الکریدیس نے العربیہ کو بتایا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر حج سکیورٹی فورسز کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک دھڑکتا دل ہے، جس نے ابتدائی مرحلے سے ہی جدید مراحل تک پہنچنے کے لیے تیاری کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح ضیوف الرحمان کو مناسک کی ادائی کے لیے پرامن اور پرسکون ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
لیفٹیننٹ کرنل الکریدیس نے مزید کہا کہ “اس مرکز کو جدید ترین ٹیکنالوجیز کی مدد سے تیار کیا گیا ہے اور وہ میدان میں موجود فورسز کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ کام کرتا ہے۔ یہ مرکز کاموں کی تقسیم اور حقیقی وقت پر عمل کرنے کے لیے سکیورٹی کے شعبوں کے ساتھ قریبی اور براہ راست رابطہ قائم کرنا ہے۔