‘دورے کہی پتریکا’ کی طرف سے ایوارڈ تقسیم

تاثیر۲۵      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ: 25/ جون (محمد نعیم) اس سال انوپم ہلدار کو میگزین کی طرف سے ‘فوٹوگرافر آف دی ایئر’ ایوارڈ سے نوازا گیا، اور مرتنجے رائے کو ‘سال کے بہترین صحافی’ کے طور پر ایوارڈ دیا گیا۔ جبکہ اخبار کے ایڈیٹر ارندم بھٹاچاریہ نے اتوار کی سہ پہر ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر حکومت مغربی بنگال کے محکمہ خزانہ کے جوائنٹ کمشنروں میں سے ایک پنچالی منشی و دیگران معزز مہمان کے طور پر موجود تھے۔ میگزین ایسوسی ایٹ ایڈیٹر سندیپا نندی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “جو لوگ میگزین میں باقاعدگی سے لکھتے ہیں، انہیں بھی آج اعزاز سے سرفراز کیا گیا ہے۔”