راج بھر برادری کے لوگ اب او پی راج بھر سے دور ہوگئے: انیل راج بھر

تاثیر۱۵      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

وارانسی ، 15 جون: ریاستی حکومت کے کابینہ وزیر انل راج بھر نے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (سبھاشپا) کے سربراہ اور وزیر اوم پرکاش راج بھر کے ایک بیان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انیل راج بھر نے کہا کہ خبروں میں رہنے کے لیے بیانات نہیں دینا چاہیے۔ یہ وقت ایمانداری سے شکست کا جائزہ لینے کا ہے۔ اوم پرکاش راج بھر کو وہ زبان نہیں بولنی چاہیے جو ان کے مخالفین استعمال کر رہے ہیں۔ آج پوری دنیا وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دے رہی ہے۔ کابینی وزیر انل راج بھر ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ انل راج بھر نے کہا کہ او پی راج بھر کے بیٹے اروند راج بھر کو لوک سبھا انتخابات میں جو ووٹ ملے وہ بی جے پی کے تھے۔ راج بھر برادری کے لوگ اب او پی راج بھر سے دور ہو گئے ہیں۔
دراصل گزشتہ جمعہ کو کابینہ وزیر اوم پرکاش راج بھر کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ اس میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو عوام کی طرف سے مسترد کرنے کی بات کہی تھی۔ تاہم جب اس بیان نے آگ پکڑ لی تو او پی راج بھر کے بیٹے ارون راج بھر نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اوم پرکاش راج بھر کی آواز میں جھوٹا بیان دکھایا جارہاہے ، جو انہوں نے نہیں کہا۔ یہ ویڈیو بلیا ضلع میں پارٹی کارکنوں کی ایک پرانی میٹنگ سے لیا گیا ہے اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے راج بھر کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس وائرل ویڈیو میں دیے گئے بیان پر انل راج بھر نے سبھا سپا سربراہ پر زبانی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوم پرکاش راج بھر خود اپنی اسمبلی نہیں بچا سکے۔ ظہور آباد میں آزاد امیدوار لیلاوتی راج بھر کو 45 ہزار ووٹ ملے۔ این ڈی اے کے امیدوار وہاں 15 ہزار ووٹوں سے ہار گئے۔