راہل گاندھی کے وعدہ کے مطابق کسانوں کے قرضہ جات کی معافی: وزیراعلی تلنگانہ

تاثیر۲۷      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد، 27۔ جون: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نیکہاکہ وہ کانگریس لیڈرراہل گاندھی کے انتخابی وعدہ کے مطابق کسانوں کے قرض معاف کررہیہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور صدرپردیش کانگریس تلنگانہ ریاست میں بہتر نتائج حاصل کئے گئے۔ انہوں نیمیڈیاسے بات کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ پارٹی، ناراض ایم ایل سی جیون ریڈی کے تجربات سے استفادہ کریگی۔اپوزیشن پارٹیوں نے جیون ریڈی کے معاملہ کو سیاسی بنانے کی کوشش کی تھی۔ پارٹی ایک سینئرلیڈرکے طورپران کی خدمات سے استفادہ کررہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پی سی سی صدرکی مدت کارتین سال ہوتی ہے اورانہوں نے پہلے ہی ہائی کمان سے خواہش کی ہے کہ وہ نیاصدرپی سی سی مقررکریں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ میں توسیع کی تشہیرجاری ہے،تمام وزرا قابل ہیں۔ محکمہ تعلیمات کا قلمدان ان کے پاس ہے۔اب تک تمام امتحانات بہترطریقہ سے منعقدکئیگئے۔ مخصوص منصوبہ کے ساتھ حکومت آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب وزیراعلی کے طورپرصرف کے چندرشیکھررائو نے ہی حلف لیاتھاتواْس وقت میڈیا نے ان سے سوال نہیں کیا۔مرکزمیں نئی حکومت بننے کے ساتھ ہی ہم نے تلنگانہ کے لئے فنڈ لانے کی کوششوں میں تیزی پیداکردی ہے۔ ہم ہرمرکزی وزیرسے ملاقات کررہے ہیں۔ جلد ہی وزیراعظم مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ سے بھی ملاقات کی جائے گی۔ ہمارا مشن انتخابات کے بعدریاست کی ترقی ہے۔