شدید گرمی، انتخابی عملے کے 25 اہلکاروں سمیت 74 افراد ہیٹ اسٹروک سے ہلاک

تاثیر۱       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، یکم جون :محکمہ موسمیات نے آج 10ریاستوں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہیجبکہ مشرقی ہندوستان میں موجودہ گرمی کی لہر مزید 2 دن تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے 74افراد ہلاک ہوگئے۔ شدید گرمی کی لہر جاری ہے، نئی دلی، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، یوپی، مدھیہ پردیش، بہار، اڑیسہ، اور جھاڑکھنڈ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔ 48گھنٹوں میں ہیٹ اسٹروک سیاموات کی تعداد74 ہوگئی ہے، ہیٹ اسٹروک سیہلاک ہونیوالوں میں انتخابی عملیکے25 اہلکار بھی شامل ہیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج 10ریاستوں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہیجبکہ مشرقی بھارت میں موجودہ گرمی کی لہر مزید 2 دن تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔مزید برآں دارالحکومت دہلی میں اس ہفتے ملک کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 52.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم آنے والے دنوں میں شمال مغربی اور وسطی بھارت میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔