فلم ‘مسٹر اینڈ مسز ماہی’ نے چار دنوں میں 19 کروڑ روپے کمائے

تاثیر۴       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

شرن شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘مسٹر اینڈ مسز ماہی’ اس وقت باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ 31 مئی کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں اداکار راجکمار راؤ اور اداکارہ جھانوی کپور مرکزی کردار میں ہیں۔ ان کی دونوں فلموں کو شائقین اور ناقدین کی جانب سے ملا جلا ردعمل مل رہا ہے۔ فلم ‘ مسٹر اینڈ مسز ماہی’ کی کمائی چوتھے دن یعنی پیر کو سامنے آئی ہے۔
باکس آفس ٹریکر ساکنلک کے مطابق، فلم نے پیر کو 2.15 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ فلم نے باکس آفس پر زبردست شروعات کی تھی۔ فلم نے پہلے دن 6.85 کروڑ کا بزنس کیا۔ ہفتہ کو دوسرے دن فلم نے 4.65 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ تیسرے دن یعنی اتوار کو 5.50 کروڑ روپے کا بزنس ہوا۔ اس طرح یہ فلم باکس آفس پر اب تک 19 کروڑ روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔
‘مسٹر اینڈ مسز ماہی’ کو کرن جوہر کے دھرما پروڈکشنز اور زی اسٹوڈیو نے پروڈیوس کیا ہے۔ شرن شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایک محبت کی کہانی پر مبنی ہے۔ راجکمار راؤ اور جھانوی کپور کو کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے طور پر دکھایا گیا ہے اور وہ میاں بیوی کا کردار ادا کرتے ہیں۔ راج کمار راؤ اور جھانوی کپور دوسری بار ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔ اس سے پہلے دونوں فلم ’’روہی‘‘ میں نظر آئے تھے۔ راج کمار راؤ اور جھانوی کی فلم فلاپ رہی، لیکن ان کی کیمسٹری ہٹ رہی۔